سورة العنكبوت - آیت 44

خَلَقَ اللَّهُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ بِالْحَقِّ ۚ إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَآيَةً لِّلْمُؤْمِنِينَ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

اللہ نے آسمان اور زمین کو جیسا چاہیے پیدا کیا ۔ بےشک اس میں مومنوں کے لئے نشانی ہے

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(24) شرک کی تردید کرنے کے بعد اب یہاں یہ بتایا جارہا ہے کہ جس اللہ نے آسمان اور زمین کو ایک خاص مقصد کی خاطر پیدا کیا ہے یقینا وہی قادر مطلق عبادت کے لائق ہے لیکن اس حقیقت کا ادراک اہل ایمان ہی کرپاتے ہیں کافروں کی آنکھوں پر پٹی باندھی ہوتی ہے اور ان کے دلوں پر مہر لگی ہوتی ہے انہیں آسمان وزمین کی تخلیق اور ان کے خالق کے بارے میں غوروفکر کی کہاں توفیق ہوتی ہے۔