سورة آل عمران - آیت 46

وَيُكَلِّمُ النَّاسَ فِي الْمَهْدِ وَكَهْلًا وَمِنَ الصَّالِحِينَ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

وہ لوگوں سے ماں کی گود میں اور پوری عمر کا ہو کے (بھی) کلام کرے گا اور وہ نیک بختوں میں ہے (ف ١) ۔

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

40۔ وہ لڑکا جب گود میں ہوگا تو بطور معجزہ بات کرے گا، اور نبی ہو کر ادھیڑ عمر میں اللہ تعالیٰ سے جو کچھ بذریعہ تعلیمات ملیں گی انہیں لوگوں تک پہنچائے گا، چونکہ انبیاء کا کلام دونوں حالتوں میں ایک ہی جیسا ہوتا ہے، اس لیے اس میں مریم علیہا السلام کو یہ بشارت بھی دے دی گئی کہ ان کا لڑکا چالیس پچاس سال کی عمر تک زندہ رہے گا۔