سورة العنكبوت - آیت 42

إِنَّ اللَّهَ يَعْلَمُ مَا يَدْعُونَ مِن دُونِهِ مِن شَيْءٍ ۚ وَهُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

خدا کے سوا جس جس چیز کو پکارتے ہیں اللہ جانتا ہے خواہ وہ کوئی چیز کیوں نہ ہو ۔ اور وہ غالب حکمت والا ہے۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

اس لیے آیت 42 میں اللہ تعالیٰ نے دھمکی دیتے ہوئے فرمایا کہ مشرکین اس کے سوا جن باطل معبودوں کی پرستش کرتے ہیں اسے ان (معبودوں) کا خوب علم ہے اور وہ غالب وحکیم ہے ان مشرکانہ اعمال کا بدلہ انہیں ضرور چکائے گا۔