سورة القصص - آیت 87

وَلَا يَصُدُّنَّكَ عَنْ آيَاتِ اللَّهِ بَعْدَ إِذْ أُنزِلَتْ إِلَيْكَ ۖ وَادْعُ إِلَىٰ رَبِّكَ ۖ وَلَا تَكُونَنَّ مِنَ الْمُشْرِكِينَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

اللہ کی آیتوں سے اس کے بعد کہ وہ تیری طرف نازل (ف 1) ہوچکیں کافر تجھے روکیں اور اپنے رب کی طرف بلاتا رہ اور مشرکوں میں سے نہ ہو۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

اس نعمت عظمی کا یہ بھی تقاضا ہے کہ آپ قرآن کریم کی تلاوت اور اس پر عمل اور اس کی تبلیغ کسی حال میں نہ چھوڑیے اور لوگوں کو اپنے رب کی توحید اور اس کی شریعت پر عمل کرنے کی دعوت دیتے رہیے اور مشرکوں میں نہ شامل ہوجائیے اور اللہ کے ساتھ کسی کو کسی حیثیت سے بھی شریک نہ بنائیے کیونکہ اس کے سوا کوئی دوسرا معبود نہیں ہے۔