سورة القصص - آیت 66
فَعَمِيَتْ عَلَيْهِمُ الْأَنبَاءُ يَوْمَئِذٍ فَهُمْ لَا يَتَسَاءَلُونَ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
پھر اس دن انہیں کوئی بات نہ سوجھے گی سو وہ آپس میں بھی (ف 1) پوچھ گچھ نہ کریں گے۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
تو ان سب کی زبانیں گنگ ہوجائیں گی۔ اور مارے خوف ودہشت کے آپس میں بھی کوئی بات نہیں کریں گے اس لیے کہ انہیں یقین ہوجائے گا کہ اب ان کا ٹھکانہ جہنم کے سوا کوئی دوسری جگہ نہیں ہے۔