سورة القصص - آیت 42
وَأَتْبَعْنَاهُمْ فِي هَٰذِهِ الدُّنْيَا لَعْنَةً ۖ وَيَوْمَ الْقِيَامَةِ هُم مِّنَ الْمَقْبُوحِينَ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
اور اس دنیا میں ہم نے ان کے پیچھے لعنت لگائی ۔ اور قیامت کے دن وہ برے لوگوں میں ہوں گے۔ (ف 2)
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
آیت (42) میں کہا گیا کہ ہم نے اس دنیا میں ان پر لعنت بھیج دی اور اپنی رحمت سے دور کردیا اور آخرت میں بھی وہ ہماری ہر خیر و رحمت سے دور کردیے جائیں گے اور عذاب نار کے ذریعہ ان کے چہرے بگاڑ دیے جائیں گے۔