سورة القصص - آیت 35

قَالَ سَنَشُدُّ عَضُدَكَ بِأَخِيكَ وَنَجْعَلُ لَكُمَا سُلْطَانًا فَلَا يَصِلُونَ إِلَيْكُمَا ۚ بِآيَاتِنَا أَنتُمَا وَمَنِ اتَّبَعَكُمَا الْغَالِبُونَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

فرمایا ۔ ہم تیرے بھائی سے تیرے بازو کو زور دیں گے ۔ اور تم دونوں کو غلبہ بخشیں گے ۔ سو وہ (بقصد ایذا) تم تک نہ پہنچیں گے ۔ ہماری نشانی لے کر جاؤ۔ تم دونوں اور تمہارے تابعین ہی غالب (ف 2) رہیں گے۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

اللہ نے ان کی طلب منظور کرلی اور کہا کہ ہم آپ کے بھائی کو آپ کا معین ومددگار بناتے ہیں اور آپ دونوں ہمارے معجزات لے کر فرعون کے پاس جائیے بہرحال غلبہ آپ کو اور آپ کے پیروکاروں کوہی ہوگا۔