سورة القصص - آیت 33

قَالَ رَبِّ إِنِّي قَتَلْتُ مِنْهُمْ نَفْسًا فَأَخَافُ أَن يَقْتُلُونِ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

بولا اے رب میں نے ان میں سے ایک آدمی کا خون کیا ہے سو میں ڈرتا ہوں کہ مجھے قتل کریں

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(16) موسیٰ (علیہ السلام) نے اللہ کا یہ حکم سن کر کہا کہ میرے رب میں نے ایک قبطی کو قتل کردیا تھا اسلیے ڈرتا ہوں کہ وہاں کے لوگ مجھے قتل کردیں گے۔