سورة القصص - آیت 19
فَلَمَّا أَنْ أَرَادَ أَن يَبْطِشَ بِالَّذِي هُوَ عَدُوٌّ لَّهُمَا قَالَ يَا مُوسَىٰ أَتُرِيدُ أَن تَقْتُلَنِي كَمَا قَتَلْتَ نَفْسًا بِالْأَمْسِ ۖ إِن تُرِيدُ إِلَّا أَن تَكُونَ جَبَّارًا فِي الْأَرْضِ وَمَا تُرِيدُ أَن تَكُونَ مِنَ الْمُصْلِحِينَ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
پھر جب اس نے اس پر جو ان دونوں کا دشمن تھا ۔ ہاتھ ڈالنا چاہا ۔ تو وہ بولا کہ اے موسیٰ تو مجھے قتل کیا چاہتا ہے ؟ جیسے کل تونے ایک شخص کو قتل کیا تھا ۔ تو یہی چاہتا ہے کہ ملک میں زبردستی کرتا پھرے ۔ اور صلح کاروں میں ہونا نہیں چاہتا ۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
پھر قبطی کو پکڑنے کے لیے دوڑے جو کافر تھا اور ان کا اور اس اسرائیلی کا دشمن تھا تو اس نے ان سے کہا کہ کل تم ایک قبطی کو قتل کرچکے ہو اور آج مجھے قتل کرنا چاہتے ہو تم سرزمین میں ظالم جابر بن کررہنا چاہتے ہو اصلاح پسند نہیں بنا چاہتے ہو۔