سورة القصص - آیت 13

فَرَدَدْنَاهُ إِلَىٰ أُمِّهِ كَيْ تَقَرَّ عَيْنُهَا وَلَا تَحْزَنَ وَلِتَعْلَمَ أَنَّ وَعْدَ اللَّهِ حَقٌّ وَلَٰكِنَّ أَكْثَرَهُمْ لَا يَعْلَمُونَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

پھر (ف 1) ہم نے موسیٰ کو اس کی والدہ کی طرف پہنچا دیا ۔ تاکہ اس کی آنکھ ٹھنڈی ہو اور غم نہ کھائے اور تاکہ اسے معلوم ہو کہ بےشک اللہ کا وعدہ سچا ہے ۔ لیکن بہت لوگ نہیں جانتے۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

اور اس طرح اللہ نے انہیں دریائے نیل سے نکال کر فرعون کے ذریعہ ان کی ماں کے پاس پہنچا دیا جہاں وہ ان کی محبت کے زیر سایہ پرورش پانے لگے اور ان کی آنکھوں کوٹھنڈک پہنچانے لگے اور اللہ نے ام موسی سے جو وعدہ کیا تھا وہ پورا پورا ہوگیا اور لوگوں کو اس کی کانوں کان خبر بھی نہیں ہوئی۔