سورة النمل - آیت 57

فَأَنجَيْنَاهُ وَأَهْلَهُ إِلَّا امْرَأَتَهُ قَدَّرْنَاهَا مِنَ الْغَابِرِينَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

پھر ہم نے اسے اور اس کے گھروالوں کو بچالیا ۔ مگر اس کی عورت ۔ ٹھہرالیا تھا ہم نے اس کو کہ وہ پیچھے رہنے والوں میں رہے گی۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

اور جب ان کی سرکشی اس حد تک بڑھ گئی، تو اللہ تعالیٰ نے لوط (علیہ السلام) اور مسلمانوں کو وہاں سے نکل جانے کا حکم دے دیا، اور تمام اہل قریہ کو ہلاک کردیا جن میں لوط (علیہ السلام) کی بیوی بھی شامل تھی،