سورة النمل - آیت 53

وَأَنجَيْنَا الَّذِينَ آمَنُوا وَكَانُوا يَتَّقُونَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

اور ہم نے ان لوگو کو جو ایمان لائے تھے اور ڈرتے رہتے تھے بچا لیا۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

اور جو صالح پر ایمان لے آئے تھے اور تقوی کی راہ اختیار کی تھی، ہم نے انہیں اس عذاب سے بچا لیا (یہ واقعہ تفصیل کے ساتھ اس سے پہلے الاعراف، ہود اور الشعراء میں گزر چکا ہے)