سورة النمل - آیت 37

ارْجِعْ إِلَيْهِمْ فَلَنَأْتِيَنَّهُم بِجُنُودٍ لَّا قِبَلَ لَهُم بِهَا وَلَنُخْرِجَنَّهُم مِّنْهَا أَذِلَّةً وَهُمْ صَاغِرُونَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

ان کی طرح پھرجا ۔ اب ہم ان پر ایسی فوجیں لے کر چڑھائی کریں گے جن کا مقابلہ وہ نہ کرسکیں گے اور ہم انہیں ان کی بستی سے ذلیل کرکے نکالیں گے اور وہ خوار ہوں گے۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

تم لوگ ہدیہ واپس لے جاؤ اور دنیا کی ان عارضی نعمتوں پر خوش ہوتے رہو، مجھے تمہارا ہدیہ قبول نہیں، اور اگر وہ لوگ مسلمان بن کر میرے پاس نہ آئے تو ایک ایسی فوج لے کر ان پر حملہ کر دوں گا جن کے مقابلے کی ان کے اندر طاقت نہیں ہے، اور سب کو شہر سبا سے ذلیل و خوار کر کے نکال دوں گا۔ جب قاصدین سلیمان (علیہ السلام) کا یہ پیغام لے کر بلقیس کے پاس واپس پہنچے، اور اسے یقین ہوگیا کہ سلیمان کوئی دنیاوی بادشاہ نہیں بلکہ اللہ کے نبی ہیں، تو ایمان لانے کے لیے روانہ ہوگئی۔