سورة النمل - آیت 33

قَالُوا نَحْنُ أُولُو قُوَّةٍ وَأُولُو بَأْسٍ شَدِيدٍ وَالْأَمْرُ إِلَيْكِ فَانظُرِي مَاذَا تَأْمُرِينَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

وہ بولے ہم لوگ بڑے زور آور اور سخت لڑنے والے ہیں اور کام تیرے اختیار میں ہے سو تو سوچ سمجھ لے کہ کیا حکم دیتی ہے۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

تو ان زعمائے قوم نے کہا کہ ہم فوجی طاقت اور جنگ کا اچھا تجربہ رکھتے ہیں۔ اور معرکہ کارزار میں دشمنوں کے چھکے چھڑا دیتے ہیں، اس لیے ہم اپنی جان و مال اور ملک و وطن سے دفاع کی پوری قدرت رکھتے ہیں، اب آپ خود ہی فیصلہ کیجئے، آپ کی دور اندیشی اور عقلمندی پر ہمیں پورا بھرسہ ہے، آپ کا جو حکم ہوگا اسے کر گذرنے کے لیے ہم تیار ہیں۔