سورة النمل - آیت 28

اذْهَب بِّكِتَابِي هَٰذَا فَأَلْقِهْ إِلَيْهِمْ ثُمَّ تَوَلَّ عَنْهُمْ فَانظُرْ مَاذَا يَرْجِعُونَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

میرا یہ خط لیجا اور اسے انکی طرف ڈال پھر ان کے پاس سے واپس آ ۔ پھر دیکھ کہ وہ کیا جواب دیتے ہیں۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

میرا یہ خط لے کر جاؤ اور ان کے سامنے ڈال دو، اور پھر ہٹ کر چھپ جاؤ اور دیکھو کہ وہ کیا کرتے ہیں۔ چنانچہ ہد ہد نے ایسا ہی کیا، اور ملکہ کی گود میں خط ڈال دیا،