سورة النمل - آیت 20
وَتَفَقَّدَ الطَّيْرَ فَقَالَ مَا لِيَ لَا أَرَى الْهُدْهُدَ أَمْ كَانَ مِنَ الْغَائِبِينَ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
اور اس نے پرندوں کی خبر (یعنی حاضری) لی پھر بولا مجھے کیا کہ میں ہدہد کو نہیں دیکھنا ۔ آیا وہ غیر حاضر ہے۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
11۔ سلیمان (علیہ السلام) نے ایک دن دوان سفر چڑیوں کی حاضری لی، اور خاص طور پر ہدہد کے بارے میں دریافت کیا، تو وہ غائب تھا، حافظ ابن کثیر نے ابن عباس (رض) سے نقل کیا ہے کہ سلیمان (علیہ السلام) جب کبھی چٹیل میدان میں ہوتے جہاں پانی کی ضرورت ہوتی تو ہدہد وہ جگہ بتا دیتا جہاں زمین کے نیچے پانی ہوتا، پھر جن اس جگہ کو کھود کر پانی نکال لیتے۔ ایسی ضرورت کے پیش نظر سلیمان (علیہ السلام) نے ہد ہد کو طلب کیا تو وہ نہیں ملا،