وَوَرِثَ سُلَيْمَانُ دَاوُودَ ۖ وَقَالَ يَا أَيُّهَا النَّاسُ عُلِّمْنَا مَنطِقَ الطَّيْرِ وَأُوتِينَا مِن كُلِّ شَيْءٍ ۖ إِنَّ هَٰذَا لَهُوَ الْفَضْلُ الْمُبِينُ
اور سلیمان داؤد کا وارث ہوا ! اور بولا لوگوں ہمیں پرندوں کی بولی سکھلائی گئی(ف 1) اور ہمیں ہر شے میں دیا گیا ہے بےشک یہ صریح فضل ہے۔
9۔ مفسرین لکھتے ہیں کہ داود (علیہ السلام) کے انیس لڑکے تھے، ان میں سلیمان (علیہ السلام) سب سے چھوٹے تھے۔ یہاں وراثت سے مراد میراث علم و نبوت ہے، دنیاوی مال و متاع کی وراثت نہیں۔ یعنی اللہ تعالیٰ نے داود (علیہ السلام) کے علم و نبوت کا وارث ان کے بعد ان کے چھوٹے بیٹے سلیمان (علیہ السلام) کو بنایا تھا۔ سلیمان (علیہ السلام) نے اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کا شکر بجالاتے ہوئے لوگوں سے کہا کہ ہمیں پرندوں کی بولیوں کا علم دیا گیا ہے، اور ہمیں ہمارے رب کی جانب سے ہر چیز دی گئی ہے، کسی چیز کی کمی نہیں ہے، بے شک اللہ کا ہم پر واضح فضل و کرم ہے۔ سلیمان (علیہ السلام) نے یہ بات فخر و مباہات کے لیے نہیں، بلکہ اللہ کے شکر کے طور پر کہی تھی