سورة الشعراء - آیت 221
هَلْ أُنَبِّئُكُمْ عَلَىٰ مَن تَنَزَّلُ الشَّيَاطِينُ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
میں تمہیں بتاؤں کہ شیاطین (ف 1) کس شخص پر اترتے ہیں۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
58، آیت 210 میں قرآن کریم کے بارے میں کفار مکہ کے جس زعم باطل کی تردید کی گئی تھی، اسی کی مزید تاکید کے طور پر کہا جا رہا ہے کہ قرآن شیاطین کا کلام نہیں، جسے انہوں نے محمد کی زبان پر جاری کردیا ہے، یہ بات عقلی طور پر محال ہے،