سورة الشعراء - آیت 203

فَيَقُولُوا هَلْ نَحْنُ مُنظَرُونَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

پھر کہیں کیا ہمیں مہلت مل سکتی ہے۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

اور اس وقت وہ تمنا کریں گے کہ کاش ان پر عذاب نازل نہ ہوتا اور انہیں ایمان و عمل صالح کی مہلت دے دی جاتی، جیسا کہ فرعون نے جب موت کو اپنی آنکھوں سے دیکھ لیا، تو کہا میں اس اللہ پر ایمان لے آیا جس کے سوا کوئی معبود نہیں اور جس پر بنی اسرائیل کے لوگ ایمان لے آئیں۔