سورة الشعراء - آیت 200
كَذَٰلِكَ سَلَكْنَاهُ فِي قُلُوبِ الْمُجْرِمِينَ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
اسی طرح کا انکار ہم نے مجرموں کے دلوں میں جما رکھا ہے۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
آیات 200، 201 میں اللہ نے فرمایا کہ جس طرح عجمی رسول کے پڑھ کر سنانے کی صورت میں انکار کردیتے، اسی طرح یہ مجرمین محمد عربی (ﷺ) کے پڑھ کر سنانے کی صورت میں بھی قرآن کا انکار کرتے رہیں گے، کیونکہ گناہوں کی وجہ سے ان کے دلوں پر پردہ پڑگیا ہے، وہ کسی حال میں بھی ایمان نہیں لائیں گے۔