سورة الشعراء - آیت 173

وَأَمْطَرْنَا عَلَيْهِم مَّطَرًا ۖ فَسَاءَ مَطَرُ الْمُنذَرِينَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

اور ان پر ایک مینہ برسایا ۔ سو ان ڈرائے ہوؤں کا کیا برا مینہ تھا۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

اللہ تعالیٰ نے پہلے تو ان بستیوں کو الٹ دیا، پھر ان پر پتھروں کی بارش کردی۔