سورة الشعراء - آیت 171

إِلَّا عَجُوزًا فِي الْغَابِرِينَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

مگر ایک بڑھیا کہ باقی رہنے والوں میں رہی۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

البتہ لوط (علیہ السلام) کی بوڑھی بیوی جو کافروں کے فعل بد کی تائید کرتی تھی، اور کافر تھی، وہ بھی دیگر کافروں کے ساتھ ہلاک کردی گئی۔