سورة الشعراء - آیت 165

أَتَأْتُونَ الذُّكْرَانَ مِنَ الْعَالَمِينَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

کیا تم جہانوں کے مردوں پر دوڑتے ہو ؟۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

43۔ لوط (علیہ السلام) نے سدوم اور عموریہ والوں کو پہلے تو ان کے شرک و معاصی کی وجہ سے عذاب سے ڈرایا، اپنی اطاعت و اتباع کی دعوت دی، اور اپنے بے لوث جذبہ اصلاح کی وضاحت کی کہ انہیں کسی مادی منفعت کی لالچ نہیں ہے۔ اس کے بعد انہیں ان کے نہایت گھناؤنے گناہ (لواطت) کا عار دلایا اور کہا کہ تم انسانیت سے کتنے نیچے گر گئے ہو اور حیوانی شہوت نے کس طرح تمہاری عقلوں پر پردہ ڈال دیا ہے کہ مردوں کے ساتھ بدفعلی کرتے ہو