سورة الشعراء - آیت 159
وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الْعَزِيزُ الرَّحِيمُ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
اور بےشک تیرا رب وہی غالب مہربان ہے۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
اور آیت 159 میں فرمایا کہ اے میرے نبی ! آپ کا رب ہر حال میں غالب ہے، اسی لیے اس نے ظالموں کو پکڑ لیا، اور وہ نہایت مہربان ہے، اسی لیے اس عذاب سے اس نے اپنے نیک بندوں کو بچا لیا۔