سورة الشعراء - آیت 155
قَالَ هَٰذِهِ نَاقَةٌ لَّهَا شِرْبٌ وَلَكُمْ شِرْبُ يَوْمٍ مَّعْلُومٍ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
کہا یہ اونٹنی ہے پانی پینے کی ۔ ایک باری اس کی ہے اور ایک مقرروں کی باری تمہارے لئے ہے۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
مفسرین لکھتے ہیں کہ صالح (علیہ السلام) نماز پڑھتے رہے اور دعا کرتے رہے، اور لوگ دیکھتے رہے کہ اچانک پہاڑ پھٹا، اور اس سے ایک عظیم الخلقت اونٹنی برآمد ہوئی، تو صالح (علیہ السلام) نے لوگوں سے کہا کہ یہ اونٹنی میری صداقت کی دلیل ہے۔ اور چشمہ سے اس کے پانی پینے کا ایک دن مقرر ہے، اس دن تم لوگ اس چشمہ سے نہیں پئیو گے اور تمہارے پینے کا ایک دوسرا دن مقرر ہے، اس دن اس سے صرف تم لوگ پانی پئیوگے، اونٹنی نہیں پئے گی،