سورة آل عمران - آیت 16

الَّذِينَ يَقُولُونَ رَبَّنَا إِنَّنَا آمَنَّا فَاغْفِرْ لَنَا ذُنُوبَنَا وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

جو کہتے ہیں اے ہمارے رب ہم ایمان لائے تو ہمارے گناہ بخش دے اور ہمیں آگ کے عذاب سے بچا ۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

13۔ اس میں ان اہل تقوی کی صفت بیان کی گئی ہے، جو اللہ کی جنت اور اس کی نعمتوں کے حقدار بنے، اور اس میں دلیل ہے کہ دعا کرنے والا اپنی نیکیوں کا ذکر کر کے دعا کرے، اور اس کی تائید صحیحین کی اصحاب غار والی حدیث سے ہوتی ہے، جس میں آیا ہے کہ ان تینوں نے جو غار میں گھر گئے تھے اپنی اپنی نیکیوں کو وسیلہ بنا کر دعا کی تھی، اور اللہ نے پتھر کو غار کے دہانے سے سے ہٹا کر ان کی جان بچا دی تھی۔