سورة الشعراء - آیت 146

أَتُتْرَكُونَ فِي مَا هَاهُنَا آمِنِينَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

کیا تم ان چیزوں میں جو یہاں ہیں نڈر چھوڑ دیئے جاؤ گے۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

39۔ صالح (علیہ السلام) نے اپنی تقریر جاری رکھتے ہوئے کہا : کیا تمہارا گمان ہے کہ تم ہمیشہ یونہی امن و سکون کے ساتھ اللہ کی دی ہوئی نعمتوں سے ٹھاٹھ کرتے رہو گے؟