سورة الشعراء - آیت 135

إِنِّي أَخَافُ عَلَيْكُمْ عَذَابَ يَوْمٍ عَظِيمٍ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

بے شک میں تمہاری نسبت ایک بڑے دن کے عذاب سے ڈرتا ہوں

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

اے میری قوم کے لوگو ! واقعہ یہ ہے کہ تمہارے شرک و معاصی کی وجہ سے میں تمہارے بارے میں دنیا اور آخرت کے عذاب سے ڈرتا ہوں، چنانچہ ایسا ہی ہوا کہ دنیا میں وہ لوگ ہلاک کردئیے گئے، اور آخرت کا عذاب ان کا انتظار کررہا ہے۔