سورة الشعراء - آیت 121

إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَآيَةً ۖ وَمَا كَانَ أَكْثَرُهُم مُّؤْمِنِينَ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

بے شک اس بیان میں البتہ نشانی ہے ۔ اور ان میں بہت لوگ مانتے نہیں تھے

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

نوح اور ان کی قوم کے اس واقعہ سے بہت سی نصیحتیں حاصل ہوتی ہیں، جن سے قوم نوح نے کوئی فائدہ حاصل نہیں کیا، اسی لیے ان میں سے اکثر لوگ ایمان نہیں لائے۔