سورة الشعراء - آیت 113
إِنْ حِسَابُهُمْ إِلَّا عَلَىٰ رَبِّي ۖ لَوْ تَشْعُرُونَ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
ان کا حساب پوچھنا صرف میرے رب ہی کا کام ہے اگر تم سمجھو۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
ان باتوں کا علم اللہ کو ہے، اور وہی اپنے بندوں کا حساب لے گا، مجھے تو صرف یہ حکم دیا گیا ہے کہ لوگوں کو بغیر کسی امتیاز کے اللہ کے دین کی طرف بلاؤں۔ اے میری قوم کے لوگو ! اگر تمہیں ان باتوں کا شعور ہوتا تو تم لوگوں کی صنعت و حرفت اور ان کی مالداری اور غریبی کو حق و باطل کے درمیان امتیاز کا معیار نہ سمجھتے۔