سورة الشعراء - آیت 112

قَالَ وَمَا عِلْمِي بِمَا كَانُوا يَعْمَلُونَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

بولا مجھ کو اس کے معلوم کرنے سے کیا غرض جو وہ پیشہ کرتے رہے ہیں۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

نوح (علیہ السلام) نے جواب دیا کہ مجھے لوگوں کے اعمال کو جاننے کا پابند نہیں بنایا گیا ہے کہ کون کیا کرتا ہے، کون مالدار ہے اور کون فقیر، اور کس کے دل میں کیا ہے،