سورة الشعراء - آیت 89
إِلَّا مَنْ أَتَى اللَّهَ بِقَلْبٍ سَلِيمٍ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
مگر جو اللہ کے پاس بےعیب دل لے کر آئے گا۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
صرف وہ آدمی جہنم کے عذاب سے بچ سکے گا جس کا دل دنیا میں کفر و شرک، نفاق اور دیگر مذموم اخلاق و عادات سے محفوظ ہوگا، ایسے ہی آدمی کا نیک عمل قیامت کے دن اس کے کام آئے گا۔