سورة الشعراء - آیت 85
وَاجْعَلْنِي مِن وَرَثَةِ جَنَّةِ النَّعِيمِ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
اور مجھے نعمت کے باغ کے وارثوں میں شامل کر۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
انہوں نے اپنی دعا میں یہ بھی کہا، میرے رب ! مجھے بے شمار نعمتوں والی جنت کا وارث بنا۔ یعنی ان میں سے بنا جنہیں تو بغیر محنت و مشقت کیے جنت عطا فرمائے گا، جیسے انسان کو وراثت بغیر محنت کیے حاصل ہوتی ہے