سورة آل عمران - آیت 6
هُوَ الَّذِي يُصَوِّرُكُمْ فِي الْأَرْحَامِ كَيْفَ يَشَاءُ ۚ لَا إِلَٰهَ إِلَّا هُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
وہ وہ ہے کہ رحموں میں جیسی چاہتا ہے تمہاری صورت (ف ١) بناتا ہے کسی کی بندگی نہیں اس کے سوا وہ غالب اور حکمت والا ہے ۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
اللہ تعالیٰ مرد و عورت، خوبصورت و بدصورت، اور نیک و بدبخت، جیسا چاہتا ہے رحم میں پیدا کرتا ہے، اشارہ ہے اس طرف کہ عیسیٰ بن مریم دیگر تمام انسانوں کی طرح اللہ کے ایک مخلوق بندہ تھے، اللہ نے انہیں بھی مریم کے رحم میں جیسا چاہا بنایا، تو پھر وہ اللہ کیسے ہوسکتے ہیں؟ جیسا کہ نصاریٰ کا باطل عقیدہ ہے۔