سورة آل عمران - آیت 5
إِنَّ اللَّهَ لَا يَخْفَىٰ عَلَيْهِ شَيْءٌ فِي الْأَرْضِ وَلَا فِي السَّمَاءِ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
بےشک اللہ تعالیٰ پر کوئی شے چھپی ہوئی نہیں ہے نہ زمین میں اور نہ آسمان میں ۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
اللہ تعالیٰ لوگوں کے ایمان و کفر سے باخبر ہے، اور ہر ایک کو اس کے ایمان یا کفر کا بدلہ ضرور دے گا۔