سورة الشعراء - آیت 41

فَلَمَّا جَاءَ السَّحَرَةُ قَالُوا لِفِرْعَوْنَ أَئِنَّ لَنَا لَأَجْرًا إِن كُنَّا نَحْنُ الْغَالِبِينَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

پھر جب جادوگر آئے ۔ تو فرعون سے کہنے لگے بھلا اگر ہم غالب آگئے تو ہمیں کچھ صلہ ملے گا ؟۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

14۔ جب تمام جادوگر مقابلے کے لیے میدان میں اکٹھا ہوگئے، تو انہوں نے فرعون کو اپنی حیثیت کا احساس دلانے اور موقع سے زیادہ فائدہ اٹھانے کے لیے، اس سے پوچھا کہ اگر ہم موسیٰ پر غالب آگئے تو کیا ہمیں داد و دہش سے نوازا جائے گا؟