سورة الفرقان - آیت 57

قُلْ مَا أَسْأَلُكُمْ عَلَيْهِ مِنْ أَجْرٍ إِلَّا مَن شَاءَ أَن يَتَّخِذَ إِلَىٰ رَبِّهِ سَبِيلًا

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

تو کہہ میں تم سے تبلیغ قرآن پر کچھ ضروری نہیں مانگتا ۔ مگر جو کوئی چاہے کہ اپنے رب کی طرف راہ پکڑے (وہ واپس آجائے)

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

27۔ اللہ تعالیٰ نے نبی کریم (ﷺ) کی زبانی کہا کہ اے مشرکینِ مکہ ! میں جو تمہیں قرآن پڑھ کر سناتا ہوں اور ایک اللہ پر ایمان لانے کی دعوت دیتا ہوں، تو مجھے تم سے کسی مادی منفعت کی لالچ نہیں ہے۔ بلکہ میرا منشا تو یہ ہے کہ تم میں سے جو چاہے میری دعوت کو قبول کر کے اللہ پر ایمان لائے، اس کی بندگی کرے، اور اس کی قربت و رحمت کا حقدار بن جائے۔