سورة الفرقان - آیت 26

الْمُلْكُ يَوْمَئِذٍ الْحَقُّ لِلرَّحْمَٰنِ ۚ وَكَانَ يَوْمًا عَلَى الْكَافِرِينَ عَسِيرًا

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

حقیقی بادشاہت اس دن رحمن کی ہوگی اور وہ دن کافروں پر دشوار ہوگا ف 3

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

اس دن صرف اللہ کی بادشاہی رہ جائے گی، دنیا کے تمام بادشاہ عاجز بندوں کی حیثیت سے میدانِ محشر میں اکٹھا ہوں گے، اور عذاب کی سختی کا تصور کر کے کافروں کا بہت ہی برا حال ہوگا،