سورة الفرقان - آیت 25

وَيَوْمَ تَشَقَّقُ السَّمَاءُ بِالْغَمَامِ وَنُزِّلَ الْمَلَائِكَةُ تَنزِيلًا

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

اور جس دن آسمان بدلی سے پھٹ جاوے اور فرشتے اتارے جائیں لگا تار (ف 2)

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

11۔ مظاہر قیامت اور منکرین آخرت کا حال بیان کیا جا رہا ہے کہ اس دن آسمان پھٹ جائے گا، ستارے غائب ہوجائیں گے اور پورا نظام عالم درہم برہم ہوجائے گا، اور فرشتے اتر کر تمام مخلوقات کو میدانِ محشر میں گھیر لیں گے،