سورة الفرقان - آیت 11

بَلْ كَذَّبُوا بِالسَّاعَةِ ۖ وَأَعْتَدْنَا لِمَن كَذَّبَ بِالسَّاعَةِ سَعِيرًا

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

بلکہ انہوں نے قیامت کو جھٹلایا ، اور جو قیامت کو جھٹلائے ہم نے اس کے لئے دوزخ تیار کی ہے ۔

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

آیت (11) میں ان کے کفر و سرکشی کی علت یہ بتائی گئی کہ چونکہ وہ بعث بعد الموت پر ایمان نہیں رکھتے، اسی لیے قرآن کریم اور آپ کی تکذیب کرتے ہیں اگر آخرت پر ان کا ایمان ہوتا تو وہاں کے عذاب سے بچنے اور جنت کی نعمتوں کے حصول کی فکر کرتے،