سورة النور - آیت 57

لَا تَحْسَبَنَّ الَّذِينَ كَفَرُوا مُعْجِزِينَ فِي الْأَرْضِ ۚ وَمَأْوَاهُمُ النَّارُ ۖ وَلَبِئْسَ الْمَصِيرُ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

تو گمان نہ کر کہ کافر لوگ زمین میں (بھاگ کر) تھکائیں گے ، اور ان کا ٹھکانا آگ ہے ، اور وہ بری جگہ ہے ۔

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

کفر و شرک، ہلاکت و بربادی اور ذلت و رسوائی لاتا ہے، اسی لیے اللہ تعالیٰ نے آیت (57) میں نبی کریم (ﷺ) کو مخاطب کر کے فرمایا کہ آپ یہ ہرگز نہ سمجھیں کہ اہل کفر اللہ سے بچ کر نکل جائیں گے، زمین اللہ کی ہے، کائنات کے ذرے ذرے پر اس کا قبضہ ہے، اس سے بھاگ کر وہ کہاں جائیں گے، اللہ تعالیٰ انہیں دنیا میں رسوا کرے گا اور آخرت میں ان کا ٹھکانا جہنم ہے جو بدترین جگہ ہوگی۔