سورة المؤمنون - آیت 109
إِنَّهُ كَانَ فَرِيقٌ مِّنْ عِبَادِي يَقُولُونَ رَبَّنَا آمَنَّا فَاغْفِرْ لَنَا وَارْحَمْنَا وَأَنتَ خَيْرُ الرَّاحِمِينَ
ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی
میرے بندوں میں ایک فرقہ تھا ، وہ کہتے تھے ، اے ہمارے رب ہم ایمان لائے سو تو ہمیں بخش دے ، اور ہم پر رحم کر ، اور تو مہربانوں میں بڑا مہربان ہے ۔
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
اور اس کا سبب بیان کرتے ہوئے ان سے کہے گا کہ دنیا میں میرے مومن بندے اپنے ایمان و عمل کے وسیلہ سے مجھ سے مغفرت و رحمت طلب کرتے تھے