سورة المؤمنون - آیت 107

رَبَّنَا أَخْرِجْنَا مِنْهَا فَإِنْ عُدْنَا فَإِنَّا ظَالِمُونَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

اے ہمارے رب ہمیں اس جہنم سے نکال اگر ہم پھر (کفر) کریں تو ہم گنہگار ۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

36۔ پھر شدت کرب و بلا سے گھبرا کر کہیں گے کہ اے ہمارے رب ! ہمیں یہاں سے نکال کر دوبارہ دنیا میں بھیج دے اگر ہم نے پھر کفر و شرک کی راہ اختیار کی تو واقعی ہم ظالم ہوں گے،