سورة المؤمنون - آیت 92
عَالِمِ الْغَيْبِ وَالشَّهَادَةِ فَتَعَالَىٰ عَمَّا يُشْرِكُونَ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
وہ چھپے اور کھلے کا جاننے والا ہے ، سو وہ بہت بلند ہے اس سے جس کو وہ شریک کرتے ہیں۔ (ف ٢)
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
وہ تو غائب و حاضر سب کا علم رکھتا ہے، اس لیے اس کی ذات اعلی صفات مشرکوں کی افترا پردازی سے بلند و بالا ہے۔