سورة المؤمنون - آیت 55

أَيَحْسَبُونَ أَنَّمَا نُمِدُّهُم بِهِ مِن مَّالٍ وَبَنِينَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

کیا وہ سمجھتے ہیں کہ ہم مال اور اولاد سے ان کی مدد کرتے ہیں ۔ (ف ١)

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

آیات (55، 56) میں فرمایا کہ ہم جو کافروں کے مال اور اولاد میں بڑھاوا دے رہے ہیں تو کیا وہ اس خوش فہمی میں پڑے ہوئے ہیں کہ ہم انہیں خیرات و برکات سے نوازنے میں جلدی کر رہے ہیں ۔