سورة المؤمنون - آیت 31
ثُمَّ أَنشَأْنَا مِن بَعْدِهِمْ قَرْنًا آخَرِينَ
ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی
پھر ان کے بعد ہم نے ایک اور قرن کے لوگ پیدا کئے ۔
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
9۔ واقعہ نوح کے بعد اب قصہ ہود بیان کیا جارہا ہے، اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ ہم نے ان کے بعد ایک دوسری قوم کو پیدا کیا، اکثر مفسرین کا خیال ہے کہ ﴿ قَرْنًا آخَرِينَ﴾ سے مراد قوم عاد ہے، بعض لوگوں نے قوم ثمود مراد لیا ہے اس لیے کہ یہاں بتایا گیا ہے کہ اس قوم کو چیخ کے ذڑیعہ ہلاک کیا گیا تھا اور دوسری آیتوں سے ثابت ہوتا ہے کہ چیخ کے ذڑیعہ قوم ثمود کو ہی ہلاک کیا گیا تھا۔