سورة المؤمنون - آیت 30

إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَآيَاتٍ وَإِن كُنَّا لَمُبْتَلِينَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

اس بیان میں نشانیاں ہیں اور بیشک ہم جانچنے والے ہیں ۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

آیت (30) میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ مومنوں کی نجات اور کافروں کی ہلاکت میں غور و فکر کرنے والوں کے لیے نشانیاں ہیں اور ہم اپنے بندوں کو خیر و شر کے ذڑیعہ اس لیے آزماتے ہیں تاکہ کافر و مومن اور عاصی و مطیع کا فرق واضح ہوجائے۔