سورة المؤمنون - آیت 26
قَالَ رَبِّ انصُرْنِي بِمَا كَذَّبُونِ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
وہ بولا اے رب تو میری مدد کر کہ انہوں نے مجھے جھٹلایا ۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
8۔ نوح (علیہ السلام) ساڑھے نو سو سال تک تبلیغ کرتے رہے اور اس راہ کی ہر اذیت برداشت کرتے رہے، لیکن ان کی قوم کی سرکشی بڑھتی گئی بالاخر انہوں نے اپنے رب سے مدد مانگی اور کہا اے میرے رب ! اب تو میری مدد کر اور ان کی جانب سے میری مسلسل تکذیب کی وجہ سے انہیں ہلاک کردے،