سورة المؤمنون - آیت 8

وَالَّذِينَ هُمْ لِأَمَانَاتِهِمْ وَعَهْدِهِمْ رَاعُونَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

اور وہ جو اپنی امانتوں ، اور اپنے عہد کی رعایت کرتے ۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

پانچویں صفت یہ ہے کہ وہ لوگ امانتوں اور عہود و مواثیق کی حفاظت کرتے ہیں، چاہے وہ امانتیں اللہ کی ہوں یا بندوں کی، اور چاہے وہ عہود اللہ کے ساتھ ہوں یا بندوں کے ساتھ۔