سورة الحج - آیت 74

مَا قَدَرُوا اللَّهَ حَقَّ قَدْرِهِ ۗ إِنَّ اللَّهَ لَقَوِيٌّ عَزِيزٌ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

اللہ کی جیسی قدر کرنی چاہئے تھی ، انہوں نے ویسی اس کی قدر نہ جانی ، بیشک اللہ زور آور زبردست ہے۔ (ف ٢)

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

اسی لیے اللہ تعالیٰ نے آیت (74) میں فرمایا ہے کہ کافروں اور مشرکوں نے اللہ کی قدرو منزلت کو جانا ہی نہیں، وہ تو وہ ہے جس نے اپنی قدرت سے سب کچھ پیدا کیا ہے اور جو ہر چیز پر غالب ہے، کوئی شے اسے مغلوب نہیں کرسکتی اور کوئی چیز اس کے حکم سے سرتابی نہیں کرسکتی۔